لاہور (خبر نگار +این این آئی+نامہ نگار) پنجاب میں شدید دھند اور اسموگ سے نظام زندگی متاثر ہے، کئی اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے،لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر براجمان رہا،لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر رہا،مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کروانے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ رات گئے تک متحرک ہو گئی ہے ۔ مذہبی اجتماعات کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ فارمیسی/ میڈیکل سٹورز، طبی سہولیات، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی نیشن سینٹرز، اور پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری/ کریانہ سٹورز، دودھ/ ڈیری کی دکانیں، مٹھائی کی دکانیں مستشنیٰ ہیں۔ سبزی/ فروٹ کی دکانیں، چکن/ گوشت کی دکانیں، ای کامرس / پوسٹل / کوریئر سروسز مستثنیٰ ہے۔ یوٹیلٹی سروسز، بجلی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس / ٹیلی کام بھی مستثنی ہے۔ بڑے ڈپارٹمنٹل سٹورز کروسری/ فارمیسی سیکشنز کو کھلا رکھ سکتے ہیں۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کردیا گیا جبکہ لاہور میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج،5چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز اور 41دکانیں سیل کر دی گئیں ،سموگ سے متعدد بیماریاں پھیل گئیں۔ ملک میں جاری سموگ کی لہر نے شہریوں کی جان نہ چھوڑی، بدھ کے روز آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر رہا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 499ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 900تک پہنچ گیا ۔اسی طرح لاہور کے علاقوں غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 647، جوہر ٹائون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 425 ریکارڈ کیا گیا ۔ بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر رہا۔رپورٹس کے مطابق دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس رات گئے 1267ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور کے بعد ملتان، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر رہا، اسلام آباد تیسرے، راولپنڈی چوتھے اور پشاور پانچویں نمبر پر رہا۔ادھر خیبرپختونخوا میں سموگ کم ہونے لگی، صوبائی دارالحکومت پشاور میں سموگ میں واضح کمی آئی ، پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس 187پر آ گیا ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر سے چھٹے نمبر پر پہنچ گیا، ہری پور میں 200اور ایبٹ آباد میں 163اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹس کو رات 8بجے بند کرانے اور آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3مقدمات درج کر لئے۔ضلعی انتظامیہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہوگئی، رات گئے 46کارروائیوں میں 3 مقدمات کا اندراج، 5چھوٹی دکانوں کو آخری وارننگز جبکہ 41دکانیں سیل کی گئیں۔پناب کے بیشتر میدانی علاقوں کی فضائوں میں شدید دھند او اسموگ کا راج ہے اور بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی۔ ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق مختلف مقامات سے موٹر ویز کو بیھ بند کر دیا گیا۔ موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، موٹروے ایم 4 کو لاہور سے درخانہ تک اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے کو سمبڑیال تک بند کر دیا گیا۔