پاکستان کا روور تحقیق کیلئے چینی مشن کے ساتھ چاند پر جائے گا 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کا تیار کردہ پاکستان کا روور چاند پر چینی مشن کے ساتھ تحقیق میں حصہ لے گا۔ سپارکو نے چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ ایک انقلابی مشن میں شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کی لانچنگ 2028ء میں متوقع ہے۔ یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن