اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر زرداری نے ذیابیطس کے خطرات، اس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور نجی شعبے کے تعاون سے ہم یہ مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔ صدر نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے صحت کے نظام کو بہتر، ذیابیطس کی روک تھام کے اقدامات اور اس کے مریضوں کے لیے کم خرچ علاج کی فراہمی ممکن بنا سکتے ہیں۔ ذیابیطس کا عالمی دن ہر سال 14 نومبر کو منایا جاتا ہے۔