بھارت : بیٹے نے ماں کے علاج میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کے شبے میں ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

بھارت میں ایک بیٹے نے ماں کے علاج میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کے شبے میں ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چنئی شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ڈاکٹر کو چاقو کے وار سے بری طرح زخمی کردیا۔میڈیا رپورٹس میں واقعے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ کنچنا نامی خاتون اسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے آئی تھی جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ کینسر خاتون کے پھیپھڑوں تک پھیل گیا ہےجس سے خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔خاتون کے بیٹے وگنیش نے اپنی والدہ کو پرائیوٹ اسپتال میں داخل کروا دیا لیکن اس نے ماں کے علاج میں پیچیدگیاں پیدا کرنے کا ذمہ دار ڈاکٹر بالاجی کو ٹھہرایا اور اس سے بدلہ لینے کی ٹھانی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وگنیش ڈاکٹر سے مریض بن کر ملا اور کمرہ بند کرکے ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ آور ہوگیا جس کی وجہ سے ڈاکٹر کی گردن، کان اور سر پر شدید زخم آئے، حملہ کرنے کے بعد وگنیش نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسپتال انتظامیہ نے اسے پکڑ کے سکیورٹی کے حوالے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن