لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح گہری تشویشناک امر ہے. پنجاب بھر میں ”چیف منسٹر انسولین“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا. لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی. مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔مریم نواز نے حکومت پنجاب منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی. متوازن غذا اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنا کر ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔