یہ حکومت دھکے سے چلائی جا رہی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ حکومت دھکے سے چلائی جا رہی ہے۔ اور اگر کسی جگہ یہ دھکا ناکام ہوا تو حکومت ناکام جائے ہو گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے مقامی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آئی ہوئی ہے۔ اور اس سے مذاکرات خفیہ رکھے جا رہے ہیں۔ یہاں ہر چیز خفیہ ہوتی ہے اور یہ خفیہ خفیہ کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خزانے کی حالت نہایت مخدوش ہے۔ ایک جملہ جو نواز شریف عموما بولا کرتے تھے کہ”پلے نہیں دھیلا تے کردی میلا میلا“ تو اب یہ ان پر خود لاگو ہوتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں ان کو گالیاں پڑ رہی ہیں. ان کو لوگ نازیبا الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جو سابقہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہوا۔ جو ان کے وزیروں اور نواز شریف کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ بغیر سکیورٹی کے پھر کے دکھائیں۔ پاکستان کی زمین ان کے لیے تنگ ہو گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں جو اس وقت ایک بدامنی، ایک مہنگائی، ایک بےروزگاری اور جو بے روزگاری کی سیٹوں کی گنجائش ہے. اس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

قبل ازیں اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید احمد کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن