توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کیں۔عدالت نے آٹھ نومبرکو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔  ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی پر فرجرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ ۔مقررکردی۔

ای پیپر دی نیشن