یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کئے گئے میزائل حملوں کے بعد یوکرین نے ملک بھر میں فضائی حملوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یوکرین میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں، فضائی دفاعی دستے اپنا کام کر رہے ہیں، لہٰذا شہری پناہ گاہوں اور محفوظ مقام پر رہیں۔
یوکرینی فوج کے مطابق حالیہ روسی حملے گزشتہ 2 ماہ میں پہلے میزائل حملے ہیں جن میں روس نے بیلسٹک میزائل کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ہوائی جہاز سے بھی کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔
واضح رہے کہ روس نے 26 اگست کو یوکرین پر 200 سے زیادہ ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک اور ملک بھر میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل کا جنگی جنون خود اس کے شہریوں کو بیزار کرنے لگا اور ان کے اسرائیل چھوڑ کر محفوظ مقامات پر نقل مکانی کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ جارحیت ایک سال سے جاری ہے جب کہ اب صہیونی ریاست نے لبنان میں بھی جنگی محاذ کھول دیا ہے اور ایران تک پر حملے شروع کر دیے ہیں