عقل سے فارغ البال کون ہے

مکرمی! پرویز مشرف سابق صدر کے لندن سے جاری ہونے والے خطاب میں میاں نواز شریف سابق وزیراعظم پاکستان پر تنقید کی چند جھلکیاں:
1۔ نواز شریف صاحب سے متعلق کہا کہ شکل اچھی نہ ہو تو بات تو اچھی کرنی چاہئے۔ شکلیں بنانا تو اللہ پاک کے اختیار میں ہے لیکن نواز شریف اور پرویز مشرف کی شکل میں اتنا فرق ہے جتنا شیر اور گیدڑ میں ہے۔
2۔ ملک کا دو مرتبہ وزیراعظم بننے والے عقل سے فارغ البال ہے ملک کا دو مرتبہ وزیراعظم بننا ایک بہت بڑا اعزاز ہے جو کسی صاحب عقل کو ہی حاصل ہو سکتا ہے۔
3۔ مشرف نے دوران خطاب کیا کہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق نہیں جانتا کہ اسے افغانستان سے یا پاکستان سے اٹھایا گیا ہے۔ (سفید جھوٹ) مشرف کی اجازت سے ہی ڈالر وصول کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا (اصل حقیقت)
4۔ دوران خطاب علامہ اقبال کے شعر کا پہلا اس طرح پڑھا گیا کہ ”خودی کو بلند اتنا کر ہر صدا سے پہلے (غلط) (خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے (ٹھیک)“ خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔ (اقبال)
پرویز مشرف شاہ جی خود فیصلہ کر لیں یا اپنے حمایت یافتہ حواریوں سے کہ عقل سے فارغ البال کون ہے؟
(میاں خالد اختر کرڑ چک چٹھہ۔ حافظ آباد 0321-6416877)

ای پیپر دی نیشن