سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور ان کے ساتھیوں پر سنگین غداری کا مقدمہ دائر کی پٹیشن نمٹادی، درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت ۔

مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ تین نومبردوہزار سات کے اقدامات پرپرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔ ہائیکورٹ نے چند دن پہلے اس مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج  خارج کر دیا گیا۔عدالت عالیہ  نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن