کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار جبکہ یرغمال بنائے گئے شہری کو بازیاب کرا لیا گیا۔

Oct 14, 2010 | 05:37

سفیر یاؤ جنگ
کراچی کے مبینہ ٹاوں میں تین مسلح ملزمان نے چارٹرڈ اکاونٹنٹ سید حسن علی کے کار میں زبردستی بیٹھہ کر انہیں خود کش جیکٹ دکھا کر ان سے کہا کہ وہ گاڑی میں انہیں اپنے گھر لے کر جائیں ۔ راستے میں گشت پر مامور پولیس موبائل دیکھہ کر سید حسن علی نے شور مچایا جس پر پولیس اور کار میں موجود مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس مقبلے میں ملزم مظفر علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا سامان اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا جبکہ باقی دونوں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان سید حسن علی کو گن پوائنٹ پر ان کے گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر جانا چاہتے تھے ۔
مزیدخبریں