مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے سرکاری سکول میں دھاوا بول دیا، تشدد کے نتیجے میں پانچ اساتذہ اور بیس طلبا زخمی ہوگئے۔

Oct 14, 2010 | 05:57

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولہ کے علاقے سنگرامہ میں بھارتی فوجی زبردستی ایک سرکاری سکول میں گھس گئے۔ سکول کی عمارت میں موجود افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے پانچ اساتذہ اور بیس طلباءسمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ ادھر بارہمولہ کے ہی علاقے نادی ہل میں بھارتی فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ وادی میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں