پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ ہے اور نہ ہی اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ امریکہ

Oct 14, 2010 | 06:02

سفیر یاؤ جنگ
فرانس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے اربوں ڈالر درکار ہیں۔اس لئے یورپی ممالک پاکستان کو مزید مدد فراہم کریں ۔ ان  کا کہنا تھا کہ سیلاب سے دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین سیلاب اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہی مگران کے گھر تباہ ہوچکے ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی نے واضح کیا کہ سیلاب زدگان کی امدادکوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جارہا ہے بلکہ امریکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرمتاثرین کی مددکررہا ہے
مزیدخبریں