ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

Oct 14, 2010 | 06:17

سفیر یاؤ جنگ
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے لبنان میں حزب اللہ کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی ریاست نے غزہ جانے والے امدادی قافلوں پرحملہ کرکےعالمی قوانین اورفلسطینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ محمود احمدی نژاد نے لبنان کو دنیا کے ظالموں کے لیے مزاحمت کی درسگاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کا مکمل تعاون و حمایت لبنان کے ساتھ ہے۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ریلی سے خطاب کیا۔ دو ہزارپانچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا لبنان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
مزیدخبریں