سابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ اصولی طور پر سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس چورانوے میں ایم کیو ایم کے مقابلے میں کسی جماعت کو اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

Oct 14, 2010 | 09:57

سفیر یاؤ جنگ
سید مصطفٰی کمال نے یہ بات کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خورشید بیگم میڈیکل اینڈ ایمبولینس سینٹر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اُنہوں نے کہا کہ پی ایس چورانوے کے ضمنی انتخابات میں تمام جماعتوں کو چاہیئے تھا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سید رضا حیدر کے قتل پر ایم کیوایم سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امیدوار کھڑا نہ کریں، سید مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ چار سال کے دوران جتنے ترقیاتی کام متحدہ قومی موومنٹ نے کئے ہیں اتنے کراچی کی تاریخ میں کسی نے نہیں کئے، حلقہ پی ایس چورانوے سے ایم کیو ایم کے امیدوار سیف الدین خالد نے کہا کہ خورشید بیگم میڈیکل اینڈ ایمبولینس سینٹر میں غریب عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی
مزیدخبریں