صوبائی وزیرڈاکٹر ذوالفقارمرزا کو پیپلزپارٹی کا صوبائی سینئر نائب صدرسندھ بننے کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما محبوب ابڑو کی جانب سے قاسم آباد سے ایک ریلی نکالی گئی ۔

حیدر آباد پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں وزیر داخلہ کی قد آور تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے اس موقع پر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے محبوب ابڑو اوردیگر رہنماءغلام حسین اور نور  ابڑو نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ہمیشہ پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہیں اور جیلیں بھی کاٹی ہیں۔ ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی ذرداری کے حق میں بھی نعرے بازی کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کومستحکم کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن