حیدرآباد میں تاوان کیلئے اغواءکی جانے والی دو بچیوں کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے بازیاب کرکے اغواکار کو گرفتار کر لیا 

Oct 14, 2010 | 12:34

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حیدرآباد منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ حیدرآباد میں حالی روڈ تھانے کی حدود سے اغواءکی جانے والی دو معصوم بچیوں چھ سالہ کنول اور چار سالہ صنم کو تاوان کی وصولی کیلئے اغواءکرکے کراچی منتقل کردیا گیا تھا اور ملزمان نے دونوں بچیوں کی رہائی کیلئے ان کے والد سے دو لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جس کی اطلاع کے بعد حیدرآباد پولیس کی خصوصی ٹیم نے سی پی ایل سی کی مدد سے سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارکر دونوں مغوی بچیوں کو بازیاب کرا لیا اور اغواء میں ملوث ملزم غلام مصطفی مغیری کو گرفتار کرلیا ، اس کے علاوہ پولیس نے پنیاری تھانے کی حدود میں واردات کی اطلاع کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں ذیشان اور آصف کو گرفتار کر لیا۔  ڈی پی او حیدرآباد نےبتایا کہ حیدرآباد میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے مجاہد فورس کو فعال کیا جارہا ہے جس میں شامل موٹر سائیکل سوار اہلکار تیس اہم مقامات پر تعینات کئے جائیں گے جبکہ گھریلو اور معمولی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کو فعال کیا جارہا ہے ۔
مزیدخبریں