کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کو اپناکر صنعتی اداروں میں حادثات پر قابو پانے کے ساتھ ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔

Oct 14, 2010 | 12:39

سفیر یاؤ جنگ
صنعتکاروں نے یہ بات مقامی ہوٹل میں صحت، صفائی اور تحفظ ماحول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صنعتی اداروں میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے، ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید وقار حسین نے خطاب میں کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لئے مناسب اقدامات کرکے صنعتی اداروں میں حادثات کی شرح پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جبکہ صنعتی اداروں میں ملازمین کو صحت مند ماحول کی عدم فراہمی انہیں امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
مزیدخبریں