وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیلی فون کیا ہے ۔ میاں شہبازشریف نے مسلم لیگ نون کے بعض رہنماؤں کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اظہار افسوس کیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف بیان بازی مسلم لیگ نون کی پالیسی نہیں ۔ بعض رہنماؤں نے ان کے خلاف تقریب میں جو نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے یہ جذبات پیپلزپارٹی کی قیادت تک بھی پہنچائے جائیں۔ واضح رہے کہ بارہ اکتوبر کو لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے تقریر کرتے ہوئے بھٹو خاندان پر تنقید کی تھی جس کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس تقریر پر احتجاج کیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن