متحدہ قومی موومنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاری گینگ وار کی سرپرستی صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کر رہے ہیں  ۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے کہا کہ لیاری گینگ میں شامل عناصر اور ان کے سیاسی سرپرست ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،
انہوں نے کہا کہ لیاری سمیت پورا شہر گینگ وار میں ملوث عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا لیاری گینگ وار سرپرستی کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے گذشتہ دنوں گلستان جوہر سے ایم کیو ایم کے پانچ کارکنان کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا جو ایم کیو ایم کے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور لیاری گینگ وار کی سیاسی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن