لاہورسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا مارکیٹ آٹھ اعشاریہ تین پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزاردو سو تینتالیس اعشاریہ چار پوائنٹ پر بند ہوئی۔

لاہور سٹاک مارکیٹ ایل ایس ای پچیس میں مجموعی طورپرایک سو دس کمپنیوں کے اڑتالیس لاکھ چھبیس ہزار سات سو چوالیس حصص کا کاروبار ہوا، چونتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، بائیس میں کمی جبکہ چون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک مارکیٹ میں لوٹ پاکستان اور پی ٹی اے کے حصص سرفہرست رہے، این آئی بی بینک دوسرے اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم تیسرے نمبر پر رہا۔ ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمتوں میں دس روپے پینسٹھ پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ فسٹ کیپٹل کے حصص کی قیمتوں میں چھ روپے آٹھ پیسے  کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن