فیصل آباد، پولیس کے ہاتھوںمبینہ طورپرجلایاجانےوالانوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا ۔

Oct 14, 2011 | 11:21

سفیر یاؤ جنگ
فیصل آباد میں چند روزقبل پولیس اہلکاروں نےتھانہ نشاط آباد میں تفتیش کےدوران مبینہ طورپرپٹرول چھڑک کرنوجوان محمد عظیم کو آگ لگادی تھی جوہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا ۔نوجوان کے لواحقین کے مطابق پولیس نےتین روز تک حراست میں رکھنے کے باوجود ملزم کوکسی عدالت میں پیش نہ کیا اوراس پر تشدد کرتی رہی ۔عظیم کے ورثاء نےاعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہےکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوجوان کی ہلاکت کانوٹس لیتےہوئےآئی جی پنجاب کو چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا ہے۔
مزیدخبریں