”افغانستان کے مستقبل کے فیصلے کا ہمیں کوئی اختیار نہیں“ حقانی گروپ نے مذاکرات کی امریکی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد (رائٹرز) حقانی گروپ کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ کی یہ بات افغانستان مےں قیام امن کے حوالے سے اس کے خلوص کی مظہر نہیں کہ وہ افغان مسئلے کے ایسے حل کےلئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا جس مےں حقانی گروپ کو بھی شریک کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اس ہفتے ایک بیان مےں کہا تھا کہ امریکہ افغانستان مےں قیام امن کے حوالے سے کسی منصوبہ مےں حقانی گروپ کےلئے اپنے دروازے بند نہیں کرے گا۔ حقانی کمانڈر نے کہا امریکہ کے اس بات کا اصل مقصد افغان عسکریت پسند گروپوں کو تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف چوٹی کے طالبان لیڈروں کو ہی مذاکرات مےں شریک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہم ماضی مےں بھی امریکہ کی ایسی پیشکش مستر کر چکے ہےں اور آج موجودہ پیش کش بھی مسترد کرتے ہےں کیونکہ ہمیں افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن