روسی اجازت کے بغیر نیٹو سپلائی کیلئے شمالی راستہ استعمال نہیں کرسکتے: جنرل ڈیمپسی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی چیف آف آرمی سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان شام سے متعلق اختلاف رائے کے باوجود کئی اہم شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شعبوں کی تعداد کہیں کم ہے جن میں ہمارے ممالک آپس میں اشتراک عمل نہیں کرتے۔ امریکہ روس تعاون کے سلسلے میں جنرل مارٹن ڈیمپسی نے بحری قزاقوں کے مقابلے ،انسداد منشیات ،سرحدوں کے تحفظ اور انسداد دہشتگردی کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں نیٹو افواج کیلئے رسد کی فراہمی کے حوالے سے کہا کہ شمالی راستے کا استعمال روس کی اجازت کے بغیر ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...