گستاخانہ فلم آزادی رائے کی آڑ میں اسلام کی توہین ہے: سعودی عرب

ریاض ( مبشر اقبال لون استادانوالہ+اے پی پی) سعودی عرب نے یوٹیوب پر گستاخانہ فلم کے دکھائے جانے کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب کا ارتکاب قرار دیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی انٹرنیٹ گورننس کانفرنس کے موقع پر اقوام متحدہ کے عالمی ٹیلی کمیونیکیشن فورم کو بھیجے جانے والے تحریری مطالبے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سنسر شپ میں نئے سرے سے تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ گستاخانہ فلم جیسے اقدامات کو روکا جاسکے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مشاورت کی جائے اور آزادی رائے کی آڑ میں اسلام جیسے مذہب اور اس کی اقدار کی توہین کی روک تھام کےلئے قوانین بنائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...