ترک وزیراعظم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو بھی رول دینے کا مطالبہ کر دیا

استنبول (اے ایف پی) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے شام کے بحران کا حل نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ایک یا دو مستقل ارکان کا انتظار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر شام کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہو جائے گا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ عالمی اداروں کے ڈھانچے کو تبدیل کیا جائے اور اس کام کا آغاز سلامتی کونسل سے ہونا چاہئے۔ اردگان نے کہا کہ وسیع تر منصفانہ اور م¶ثر نمائندگی کو یقینی بنانا ہو گا۔ شام کے واقعات کے تناظر میں م¶ثر پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ناکامی کے باعث سلامتی کونسل تیزی سے اپنا قانونی جواز کھوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل میں اصلاحات کے عمل میں ترکی، برازیل، بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک کو بڑھتی ہوئی حیثیت اور استعداد کار کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب مغرب دنیا کا واحد مرکز نہیں رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...