بھارت منصوبے کے تحت کشمیریوں کو دانے دانے کا محتاج بنا رہا ہے: علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی ) کل جماعتی حریت کانفرنس( گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بندی کے تحت عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج گیس کا بحران پیدا کیا گیا تو کل اناج کا بحران پیدا کیا جائےگا اور کشمیریوں کو دانے دانے کیلئے محتاج بنایا جائےگا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر میں استعماری حربوں سے کشمیریوں کو اپنی ریاستی طاقت کے آگے جھکانا چاہتی ہے تاکہ وہ اپنے مطالبہ حق خود ارادیت سے دستبردار ہو جائیں۔ گیس بحران پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بندی کے ساتھ عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ پیدا کئے جا رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بھارتی حکومت کی نئی ترتیب دی گئی طویل مدتی پالیسی کا حصہ ہے اور اس کے تحت آگے بھی یہاں نئے نئے مسائل پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اس امتحان سے گزرنے کیلئے خود کفالت کے راستے پر گامزن ہو جانا چاہئے اور مقامی طور پر پیدا ہونے والے وسائل پر انحصار کرنے کے امکانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا لینا چاہئے۔ حریت چیئرمین نے کہا یہ بھارت والوں کی خام خیالی ہے کہ سےد علی گیلانی کے بعد کشمیریوں کی تحریک آزادی کمزور پڑ جائےگی۔علی گیلانی نے مزید کہا وہ سےد علی گیلانی کو قتل بھی کرتے ہیں تو کشمیر کا ہر نوجوان سےد علی گیلانی بن کر اٹھ کھڑا ہوگا اور جب تک ایک بھی بھارتی سپاہی یہاں موجود ہے، جبری قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت جاری و ساری رہے گی۔ ریاستی پولیس کے رول کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے سےد علی گیلانی نے کہا کہ ریاستی پولیس ظلم اور جبر میں ایک اہم شریک کار کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...