مالی میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے لئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

نیویارک (بی بی سی + این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی افریقہ کے ملک مالی میں غیر ملکی فوجی مداخلت کی اجازت کیلئے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔ اس قرارداد میں افریقی اتحاد کی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ پنتالیس دنوں میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے منصوبے کو حتمی شکل دیں۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ مالی میں غیر ملکی فوجی مداخلت کیلئے کی جانے والی درخواستوں کو مسترد کر چکا ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی گروہوں اور طورگ عسکریت پسندوں نے مارچ میں مالی کے صدر کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ نیویارک میں موجود بی بی سی کی نامہ نگار باربرا پلیٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد مغربی افریقی ممالک کی تنظیم کو م¶ثر کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس قرارداد کا مسودہ فرانس نے تیار کیا ہے جس میں کہا گیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اس حوالے سے مفصل تجاویز پیش کی جائیں۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے دیگر ممالک‘ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مالی کی مسلح افواج کی ٹریننگ کیلئے مربوط معاونت فراہم کریں۔

ای پیپر دی نیشن