زرداری نے مسائل کے باوجود مفاہمتی عمل جاری رکھا: رحمن ملک

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے وہ قوم کی بیٹی ہے۔ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔ صدر زرداری نے مسائل کے باوجودمفاہمتی عمل کو جاری رکھا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں عدالت کے سامنے پیش ہو کر اپنی ضمانت کروائی۔ نواز شریف کو چیلنج ہے میرے دائر کئے ہوئے ریفرنسز اوپن کروائیں۔ الطاف حسین نے بھرپور طریقے سے حکومت اور پاکستان کی مدد کی ہے۔ اسفند یار ولی کی جمہوریت کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب میری کتاب آئےگی تو بڑے بڑوں کے پول کھل جائیں گے۔ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ ملالہ یوسفزئی پر فخر ہے وہ قوم کی بیٹی ہے اور اس پر حملہ کرنےوالوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...