لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ سوئس مقدمہ کھولنے کو بے نظیر بھٹو کی قبر کا ٹرائل قرار دینے والی پیپلز پارٹی اور آصف زرداری بتائیں کہ اب مقدمہ کھولنے کیلئے سوئس حکام کو خط لکنا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر کا ٹرائل نہیں ہے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمٰی کو ضد کی بھینٹ کیوں چڑھایا گیا اور رینٹل راجہ کی وزارت عظمٰی کو کیوں بچایا گیا۔ ممتاز بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کی رشوت خوری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے اور اب ان کی حکمرانی کا خاتمہ قریب ہے۔
زرداری بتائیں کیا اب خط لکھنا بینظیر کی قبر کا ٹرائل نہیں؟ ممتاز بھٹو
Oct 14, 2012