لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ہسپتالوں میں مرحلہ وار احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر سے شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں احتجاج شروع کیا جائے گا جس ہسپتال میں احتجاج ہو گا وہاں او پی ڈی بند رہے گی۔ 5 نومبر کو رحیم یار خان سے لانگ مارچ کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات کے حق میں پنجاب بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 7نومبر کو وزیراعلیٰ ہاﺅس سیون کلب روڈ کے باہر دھرنا دیا جائے گا، احتجاج کا فیصلہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا 5 نومبر کو رحیم یار خان سے لانگ مارچ کا اعلان
Oct 14, 2012