پاراچنار (آئی این پی) کوہاٹ میں گذشتہ روز ایم اے/ ایم ایس سی کی 3 طالبات جن کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا وہ کرم ایجنسی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان طالبات کے چہروں پر اس وقت تیزاب پھینکا گیا تھا جب وہ پیپرز دے کر واپس گھر آ رہی تھیں۔ اس واقعہ کے بعد تحریک طالبان کرم ایجنسی کے ترجمان قاری معاویہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری موجودگی میں کوئی لڑکی تعلیم حاصل نہیں کر سکتی۔ سول سوسائٹی کے افراد اور مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والوں نے لڑکیوں پر اس طرح کے حملہ کو بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں۔