میانوالی (نمائندگان) میانوالی کے سرجن رانا حفیظ اللہ خان نے جنس کی تبدیلی کے کامیاب آپریشن کے بعد لیڈی پولیس اہلکار پروین کو محمد عبداللہ بنا دیا۔ رانا حفیظ اللہ خان نے گزشتہ رات نشتر ہسپتال میں بھکر کی رہائشی لیڈی پولیس اہلکار پروین کی جنس کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا۔ لیڈی پولیس اہلکار پروین کا مرد بن جانے پر اس کے محکمے کا مو¿قف ہے کہ یہ ہمارے محکمے کا پہلا کیس ہے اس پر ہم اپنے قانونی ماہرین سے رائے لیں گے۔