ڈیرہ غازیخان (آئی این پی) ڈیرہ غازیخان کے قبائلی علاقے زین میں قومی سلامتی سے متعلق تنصیبات کے گرد بعض پُراسرار سرگرمیوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے چوکس ہوکر علاقے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ تحصیل ٹرائبل ایریا زین میں واقع قومی سلامتی سے متعلق تنصیبات کے گرد بعض مشکوک سرگرمیوں کے بعد مقامی انتظامیہ نے سکیورٹی فورسز کوطلب کر لیا۔
ڈی جی خان: قومی سلامتی کی تنصیبات کے گرد پُراسرار سرگرمیاں، سیکورٹی سخت
Oct 14, 2012