ڈرون حملے رکوانے کیخلاف زیر التوا مقدمہ کی جلد سماعت کی جائے، ہائیکورٹ میں حافظ سعید کی درخواست


لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے ڈرون حملے رکوانے کیلئے زیر التواءمقدمے کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کئے جانے والے ڈرون حملے رکوائے جائیں تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ڈرون حملے بند نہیں ہوئے۔ فاضل عدالت درخواست گزار کے ڈرون حملوں کے خلاف زیر التواءکیس کی جلد سماعت کر کے حکومت کو ڈرون حملوں کو رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...