لاہور (سپورٹس رپورٹر) حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل کی تکیاریاں مکمل۔ آج ر ریسلنگ سٹیڈیم منٹو پارک لاہور میں دوپہر 3 بجے نوجوان پہلوانوں کے درمیان زبردست داﺅ پیچ والے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ شیر لاہور محمد علی اور رستم کامونکی بادشاہ پہلوان ایک دوسرے کو چت کرنے کیلئے تیار۔ دنگل کے چیف آرگنائزر کنوینر وزیراعلیٰ پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد کے مطابق نومی پہلوان اور ٹینڈا پہلوان اور ماما پہلوان، اظہر پٹھان پہلوان اور گونگا پہلوان کے درمیان ہونے والے مقابلے نہایت اہمیت کے حامل ہونگے۔
حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل کے چیمپئن کا فیصلہ آج ہو گا
Oct 14, 2012