بھارت رواں سال کے آخر تک آبدوز سے جہاز شکن براہموس میزائل کا تجربہ کریگا

ماسکو (اے پی پی) بھارت رواں سال کے آخر تک آبدوز سے جہاز شکن براہموس میزائل کا تجربہ کریگا۔ یہ بات روس بھارت سپر سانک کروز میزائل جوائنٹ ونچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل الیگزنڈر درگا چیف نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جہاز شکن کروز میزائل کی بھارتی بحریہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ میزائل تجربے کے نتائج پر کیا جائیگا۔ دونوں ممالک نے براہموس مشترکہ منصوبہ 1998ءمیں شروع کیا تھا جہاں تین مختلف قسم کے میزائل تیار کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...