ملتان میں پل موج دریا سے نکالی جانے والی ریلی سول ہسپتال سے ہوتی ہوئی چوک نواں شہر پر اختتام پذیرہوئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیوراپنے رکشوں سمیت شریک ہوئے۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اورفلم کے کرداروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ اوراس کے حواری اسلام کے خلاف سازشیں بند کریں، اسلام امن کا درس دیتا ہے تاہم مسلمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
ملتان میں گستاخانہ فلم کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء نے فلم بنانے میں ملوث افراد کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
Oct 14, 2012 | 18:23