ہیومن رائٹس واچ نےانکشاف کیا ہےکہ شامی فورسز نے باغیوں کو پچھاڑنے کے لیے شہری علاقوں میں روسی کلسٹربم گرائے۔

ہیومین رائٹس واچ کے مطابق شام میں فورسز کی جانب سے کلسٹربموں کے استعمال کے ثبوت ملے ہیں۔ روسی کلسٹربم نو اکتوبرکوہیلی کاپٹروں اورجہازوں کے ذریعے شہری علاقوں میں پھینکے گئے۔ کلسٹربموں کا نشانہ بننے والے علاقوں میںدمشق، مارات،طمانیہ،تفتاناز ،التاح ،ہومز، ہومز الیپو اور لتاکیہ شامل ہیں تاہم بمباری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں معلومات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کئی ممالک نے کلسٹربموں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ شام میں اس کا استعمال ظاہر کرتا ہے کہ حکومت ہرحال میں شمال مغربی علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرشام کو عالمی برادری کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن