ارسانے تربیلا ڈیم میں پانی کے اخراج میں دس ہزار کیوسک کمی کردی، ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی سطح سے انیس فٹ کم ہوگیا ہے۔

خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سوفٹ ہے جبکہ پانی کا لیول انیس فٹ کمی کے ساتھ پندرہ سواکتیس اعشاریہ آٹھ آٹھ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد چالیس ہزار آٹھ سو کیوسک ہے جبکہ اخراج دس ہزار کمی کے بعد سترہزارکیوسک ہوگیا ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ پانی کا لیول گیارہ سواٹھانوے اعشاریہ سات پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد پندرہ ہزار آٹھ سو اناسی اوراخراج تینتیس ہزارکیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن