منصورہ لاھورمیں پاکستان کےمختلف علاقوں سے
آئے وفودسےملاقات کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئےسید منورحسن نےکہا کہ مساجد ، مدارس اور خطیبوں کےکوائف جمع کرنےکاحکم دینےوالےمرکزی وصوبائی حکومت میں شامل ہونےکےباوجودکراچی میں امن بحال کرنےمیں ناکام رہےہیں۔ ایم کیوایم جب سےوجود میں آئی ہےکراچی کےلوگ نعشیں اٹھا رہے ہیں۔ کراچی میں بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکا ہے ۔ ہرروزدرجنوں بےگناہ لوگ مر رہے ہیں مگرقاتل کھلےعام دندناتےپھررہےہیں۔ سیدمنورحسن نےکہاکہ ملالہ یوسف زئی کےواقعہ کوبعض عناصراپنےمذموم مقاصدکےلیےاستعمال کر رہےہیں۔سید منور حسن نے کہا کہ ملالہ واقعہ میں وہ لوگ ملوث ہیں جوامریکی ایجنڈےپرکام کررہےہیں اسی لیےاس واقعہ کوپوری دنیامیں اچھالاجارہاہے۔