پیرس: سفارت خانہ پاکستان میں یوم دفاع کے حوالے سےایک شاندار تقریب منعقد کی گئی

پیرس(صاحبزادہ عتیق سے )سفارتخانہ پاکستان پیرس میں گزشتہ شام یوم دفاع کے حوالے سے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ دن پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے نام کیا گیا جن کی بے بہا قربانیوں نے مادر وطن پرآنچ نہ آنے دی اور کئی گنا بڑی جنگی مشینری اور وسائل سے مالا مال غیر ملکی فوج کو اپنی سرحدوں سے دور دھکیلا اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔  یوم دفاع کا دن ملکی تاریخ میں ہمیشہ پوری قوم کی طرف سے بے مثال اتحاد جرات اور کارکردگی کے طورپر یاد رکھا جائیگا´۔ 47سال قبل پاک فوج کے جوانوں نے عوام کے بھرپور تعاون سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے تھے۔اس استقبالیہ تقریب میں پیرس کے سفارتی فوجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور عہدیداران اور خواتین  نےبھی  بھر پور شرکت کی ۔ یوم دفاع کی تقریب کے مہمان خصوصی فرانسیسی دفاعی افواج کے سربراہ ایڈمرل ایڈورڈ گیلاڈ تھے۔جنہوں نے تقریب کے روح رواں ڈیفنس اتاشی ائر کموڈور ناصر ہمدانی اور سفیر پاکستان شفقت سعید کے ہمراہ کیک کاٹا۔  تقریب میں پاکستان اور فرانس کے قومی ترانوں کی دھن بھی بجائی گئی۔پیر س میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور سینئر صحافیوں  نے بھی شرکت ک

ای پیپر دی نیشن