وزیراعظم پاکستان کیلئے .... عبدالرحمن ارشد مالیر کوٹلوی

Oct 14, 2013

ڈاک ایڈیٹر

ملک میں امن و اماں کی خاص قدغن ہو گئی
اب شریفوں کی حکومت سب کی دشمن ہو گئی
امریکیوں سے ڈالروں کی بھیک ہے کوزہ گری
ہائے ارض پاک ساری ان کا ایندھن ہو گئی
جانے کیوں غیرت ہمیں آتی نہیں اس بات پر
جنت کشمیر کیوں ہندو کی دلہن ہو گئی
ان میں قاسم ہے غزنوی نہ ایوبی کوئی
یا خدا! کیا مسجد اقصیٰ بھی مدفن ہو گئی
اک نئی یو این او اپنی خود بنا¶ دوستو
ورنہ امریکہ کی یاری اپنی رہزن ہو گئی

مزیدخبریں