12 اکتوبر 1999ءکی فوجی بغاوت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Oct 14, 2013

پشاور (آن لائن) بارہ سال قبل فوجی بغاوت کے دوران سینٹ کی تحلیل پر سینیٹروں کو گھر بھیجوانے کے اقدام کے خلاف سید عاقل شاہ سمیت بعض سینیٹروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر لی ہے اور عید الضحیٰ کے بعد سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا ۔ جس کے تحت بقایا تین سال کی تنخواہ اور دیگر الاﺅنس کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر کو فوجی بغاوت کر کے اس وقت کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سینیٹروں کو بھی فارغ کردیا گیا تھا جبکہ سینٹ کا ادارہ کھبی ختم نہیں ہو تا سینیٹر6 سال کے لئے منتخب ہوکر آتا ہے اور اپنا دورانیہ پورا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں