گورنر بلوچستان آج 11 رکنی کابینہ سے حلف لیں گے، مسلم لیگ ن کے 5 وزیر 2 مشیر شامل

Oct 14, 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی آج 11رکنی بلو چستان کابینہ سے حلف لیں گے۔ نواب ثناءاللہ زہری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پانچ وزراءاور 2 مشیروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی جس کی اطلاع پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعظم میاں نواز شریف کو دیدی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے جو ارکان صوبائی وزراءکا حلف اٹھائیں گے ان میں نوابزادہ چنگیز مری، میر سرفراز بگٹی، اظہار کھوسو، سردار سرفراز ڈومکی اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی شیخ جعفر خان مندوخیل شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ کے 2 ارکان حاجی اکبر آسکانی اور عبدالماجد ابڑو کو مشیر نامزد کیا گیا ہے۔ دریں اثناءنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی پارٹی کے 4 رکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دی جس میں سے 3صوبائی وزراءاور ایک مشیر شامل ہونگے۔ نیشنل پارٹی کے جو ارکان حلف اٹھائیں گے ان میں رحمت بلوچ، خالد لانگو، مجیب حسنی صوبائی وزراءاور سردار اسلم بزنجو کومشیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے حلف اٹھانے والے ارکان کے ناموں کا اعلان آج کرینگی۔

مزیدخبریں