این اے 256 میں انگوٹھوں کی تصدیق، اہم حکومتی افراد چیئرمین نادرا سے ناراض ہوگئے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نادرا کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے 256 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد اہم حکومتی افراد چیئرمین نادرا سے ناراض ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا رہا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 256 میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے جس انداز میں ناراضی کا اظہار کیا ہے اس کے بعد نادرا کی جانب سے آئندہ انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل سست رفتاری کا شکار ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ انگوٹھوں کی تصدیق کی وجہ سے کوئی حکومتی عہدیدار چیئرمین نادرا سے ناراض نہیں ہے۔ حکومت انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات کرنا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن