کابل (رائٹرز) افغانستان کے صوبے پکتیکا کے دارالحکومت شرانا میں گذشتہ روز افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔ صوبہ پکتیکا میں افغان اہلکاروں کی جانب سے اتحادی فوجیوں پر فائرنگ کا یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں چوتھا واقعہ ہے۔ رواں سال اب تک ایسے دس واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں 15غیرملکی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ شرانا میں گورنر آفس کے قریب افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص کی فائرنگ کا نشانہ 2غیرملکی فوجی بنے تاہم نیٹو نے ایک فوجی کے نشانہ بننے کی تصدیق کی ہے۔