اسلام آباد سمیت پشاور ، چترال ر سوات مےں زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد /پشاور/سوات (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد سمیت پشاور ، چترال ، غذر اور سوات میں اتوار کی صبح 6 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش تھا۔ زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں زمین لرز گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر کھلے مقامات پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...