باجوڑ ایجنسی میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی

Oct 14, 2013

باجوڑ ایجنسی (این این آئی) باجوڑ ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے ایجنسی میں قبائلی عمائدین کی مطالبات پر موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت تک کیلئے پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ جس شخص کو بھی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔ قید اور جرمانے کے علاوہ انکی موٹر سائیکل بحق سرکار ضبط کی جائیگی۔

مزیدخبریں