مظفر گڑھ : جواری نے 12 سالہ بیٹی ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کردی

بستی اللہ بخش (نمائندہ نوائے وقت ) 12سالہ لڑکی ڈیڑھ لاکھ  روپے میں 45سالہ شخص کے ہا تھو ں فر وخت  والد جوا کھیلنے کا عادی ہے جوا کھیلنے کیلئے  پیسوں کی ضرورت تھی۔علی پور  مظفر گڑھ  کی  بستی حجانہ کے غلام بشیر حجانہ نے گزشتہ روز اپنی 12سالہ بیٹی نادیہ بی بی کو گل شیر سکنہ فتح پور جنوبی تحصیل علی پور بعمر 45سال کے پاس مبینہ ذرائع کے مطا بق ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کر دی اور 12 سالہ نادیہ بی بی کا نکا ح 45سالہ گل شیر سے کر دیا جس کی با قاعدہ رخصتی کیلئے 19اکتوبر تاریخ طے ہوئی۔ نادیہ بی بی کا نکاح زبردستی کیا گیا اور اس دوران نادیہ بی بی چیختی چلاتی رہی مگر اسکا زبردستی نکاح کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نادیہ بی بی کی والدہ منصب مائی اور ماموں زوار حسین نے شدید مزاحمت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ غلام بشیرجواری ہے اور جوا کھیلنے کا عادی ہے اسکے پا س جوا کھیلنے کیلئے پیسے نہیں تھے جس وجہ سے اس نے بچی کو فروخت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...